ایک شخص ملک کے ٹکڑے ٹکڑے کرگیا,مریم اورنگزیب

Maryam Aorangzaib, CPEC, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان اور چین کی قیادت کا خطے کیلئے ایک تحفہ ہے،سی پیک کا تحفہ نوازشریف اور چینی صدر شی جن پنگ کا وژن ہے، پاکستان کی تمام مشکلات کاحل نوازشریف کے پاس ہے۔

 وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملکی حالات بہتر ہوئے ہیں، آج سی پیک کے 10سال مکمل ہونے کو ہیں، نوازشریف نے ملکی استحکام کی بنیاد رکھی،سی پیک کا منصوبہ شروع ہوتے ہی سازشی عناصرمتحرک ہوگئے تھے۔

 انہوں نے کہا ہے کہ نالائق شخص 4برس تک ملک پر مسلط رہا۔ملک کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کو عبرتناک بنانا چاہیے، آج سی پیک کے 10سال مکمل ہونے کو ہیں،سی پیک کا منصوبہ شروع ہوتے ہی سازشی عناصرمتحرک ہوگئے تھے،ساری قوتیں صرف نوازشریف کو زیروکرنے کی کوشش کررہی تھیں،مکافات عمل دیکھیں آج سب ان لوگوں کے چہرے کالے ہیں،نوازشریف کی بے گناہی کی گواہی پی ٹی آئی رہنما ؤں نے دی۔

 انہوں نے کہا ہے کہ نوازشریف کو جب سزاہوئی تو کوئی سڑک جلی اور نہ ہی کوئی شہدا کی یادگار۔عدلیہ کو صرف ٹول بنایا گیا،سپریم کورٹ کےاس وقت کے ججز کو بھی جواب دینا ہوگا،ایک شخص ملک کے ٹکڑے ٹکڑے کرگیا،ملک کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کو عبرتناک بنانا چاہیے۔

ساری قوتیں صرف نوازشریف کو زیروکرنے کی کوشش کررہی تھیں،مکافات عمل دیکھیں آج سب ان لوگوں کے چہرے کالے ہیں،سپریم کورٹ کےاس وقت کے ججز کو بھی جواب دینا ہوگا،نوازشریف کی بے گناہی کی گواہی پی ٹی آئی رہنما ؤں نے دی،ملکی ترقی کا سفر پھر سے بحال ہورہا ہے،سی پیک کا 4سال بند کیا گیا،چین کو ناراض کیا گیا۔