ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کا پھیلاو تیز;این سی او سی کی عید الاضحٰی کیلئے گائیڈ لائن جاری

Eid ul Adha Prayer
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث این سی او سی نے عید الاضحٰی کے لیے گائیڈ لائن جاری کر دی۔

این سی اوسی  کا کہنا ہے کہ عید الاضحٰی کی نماز کھلی جگہوں پر ادا کی جائے۔اجتماعات مسجد کے بجائے کھلے میدانوں  میں منعقد کیے جائیں۔

این سی اوسی کے مطابق کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنا ضروری ہیں۔نماز عید کے اجتماع ایک ہی جگہ پر دو یا تین اجتماعات تک کم کیا جائے۔

این سی اوسی نے علمائے کرام سینیٹائزر کے استعمال کی تلقین کرنے اور نماز کے خطبہ مختصر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ این سی اوسی کا کہنا ہے کہ کورونا، بخار وغیرہ کی علامات کے ساتھ لوگ اجتماع میں شرکت نہ کریں۔