طلبا نےسکول سے چھٹی لینے کیلئے کورونا کے جعلی ٹیسٹ کا آسان طریقہ ڈھونڈ لیا

طلبا نےسکول سے چھٹی لینے کیلئے کورونا کے جعلی ٹیسٹ کا آسان طریقہ ڈھونڈ لیا
کیپشن: Fake Corona Test
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چالاک طلبہ اسکول میں حاضری سے بچنےکے لیے اورنج جوس کی مدد سے  کورونا ٹیسٹ کا جعلی نتیجہ لینے لگے۔ ٹک ٹاک پر ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا سائٹ نے ساری ویڈیوز ہٹا دیں۔
برطانوی اخبار گارجین کی ایک رپورٹ کے مطابق اسکول کے برطانوی طلبا نے چھٹی لینے کے لیے ایک منفرد تجربہ کیا ہے۔ اس  طرح کا کورونا ٹیسٹ عام طور پر ایک کٹ کے ذریعے ازخود کیا جاتا ہے اور یہ 30منٹ کے بعد اپنے نتائج ظاہرکردیتا ہے۔

اس میں سلاخ پر روئی کا استعمال کرتے ہوئے منہ اورناک کے اندر سے ایک نمونہ لیا جاتا ہے۔اس کو اورنج مائع میں شامل کیا جاتا ہے اور پھر اس مائع کو ٹیسٹ پٹی پر نچوڑدیاجاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگرکیچپ اور کوکا کولا سمیت دیگر غذاؤں اورمشروبات کا استعمال کیا جائے تو کووِڈ کے ٹیسٹ کی صورت میں مبیّنہ طور پر یہی مثبت نتائج ظاہر ہوتے ہیں۔
دی گارجین کے مطابق اس جعلی تجربے کی ویڈیوز ٹک ٹاک ایپ پر وائرل ہوگئی تھیں۔ ان میں صارفین کو مختلف مائعات کی جانچ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔ #fakecovidtest کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیوز کو 65 لاکھ سے زیادہ صارفین دیکھ چکے تھے۔ تاہم  ٹک ٹاک نے اس ہیش ٹیگ کے تحت اپ لوڈ کی گئی تمام ویڈیوز کواب ہٹا دیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer