ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری لنکن کھلاڑی کو پولیس نے گرفتارکر لیا

سری لنکن کھلاڑی کو پولیس نے گرفتارکر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کوشال مینڈس کو پولیس نے 74 سالہ شخص کو ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔
پولیس کے مطابق مینڈس کی کار جاں بحق ہونے والے شخص کی سائیکل سے ٹکرا گئی تھی، حادثے کے نتیجے میں 74 سالہ شخص شدید زخمی ہوگیا تھا،جو بعد ازاں انتقال کر گیا۔ پولیس نے کرکٹرکی گاڑی (ایس یو وی) کو اپنی تحویل میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
یہ حادثہ پانڈورا کے نواحی علاقے کولمبو میں اولڈ گیل روڈ پر صبح 5 بجے پیش آیا ،جب سری لنکن کھلاڑی کوشال مینڈس کی کار کی ٹکر سے سائیکل سوار شخص انتقال کر گیا۔ پولیس نے کوشال مینڈس کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے، جلد ہی ان کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔
یاد رہے کہ 25 سالہ وکٹ کیپر بیٹسمین 44 ٹیسٹ اور 76 ون ڈے میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کرچکے ہیں اور مینڈس اس قومی اسکواڈ کا حصہ تھے جس نے-19 COVID لاک ڈاؤن کے بعد دوبارہ تربیت شروع کی تھی۔
اس سے قبل 2003میں سری لنکا کے اسپنر کوشل لوکوراچی کو ایک پیدل چلنے والی خاتون کو گاڑی سے ٹکرمارنے کے الزام میں چار سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔