ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کار سواروں کا آہنی راڈ سےٹریفک وارڈنز پرحملہ

 کار سواروں کا آہنی راڈ سےٹریفک وارڈنز پرحملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)لاہور میں راوی روڑ پر کار سواروں نے ٹریفک وارڈنز کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے راوی روڑ پر کار سواروں نے ٹریفک وارڈنز کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ٹریفک وارڈنز نے ون وے کی خلاف ورزی پر کار سواروں کو روکا تھا،کار سوار ملزمان نے پٹرولنگ افسر ایوب اور نصیر کو تشدد کا نشانہ بنایا،ملزمان نے وارڈنز پر آہنی راڈ کے وار کئے،ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔وارڈنز کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

شہر میں تشدد کے واقعات کا رونماں ہونا معمول کا حصہ بن چکا ہے، ٹریفک وارڈن عوام کی رہنمائی کے لئے ہدایات جاری کرتے تاکہ حادثات سے بچا جاسکے، عوامی تحٖفظ کے لئے آگاہی مہم چلائی جاتی مگر افسوس کے امیرزادوں کی بگڑی ہوئی اولادیں قوانین کو روند کرچلے جاتے ہیں جس کے معاشرے پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں، ایسے عناصر کو حراست میں لیا جائے تو اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹی سے ہاتھ دھوناپڑتا ہے۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر خوفناک حادثات پیش آتے جس سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے،بدلتے دور نے جہاں ہمیں بے شمار ایجادات کے حیرت انگیز نظارے دکھائے وہیں ہمیں سفر طے کرنے کے لئے جدید سواریوں جہاز، ٹرین، بس، کار اور موٹر سائیکل وغیرہ کا بھی تحفہ دیا جو کہ یقیناً ہمارے لیے بہت مُفید ہے کہ ان جدید سواریوں کے ذریعے سے ہم دِنوں کے سفر گھنٹوں اور گھنٹوں کے سفر منٹوں میں طے کرلیتے ہیں۔

مگر افسوس تیز رفتار ڈرائیونگ کرنے والوں کے سبب آئے دن شہری مختلف حادثات کا شکار ہوتے رہتے ہیں، چند خوش قسمت لوگ ہی معجزاتی طور پر جان لیوا حادثات سے محفوظ رہتے ہیں جبکہ چند افراد زخمی ہوکر عمر بھر کی معذوری اور کچھ زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔

ٹریفک کومناسب اور منظم طریقے سے رواں رکھنے کے لئے ٹریفک اہلکارگرمی، سردی اور موسم خراب ہونے پر اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں تاکہ ٹریفک جام نہ ہو اور لوگوں کو پریشانی سے بچایا جاسکے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer