(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین پر ہر 14دن بعد کورونا وائرس ٹیسٹ کرانا لازمی قراردے دیا گیا ہے۔
گلف نیوز کے مطابق ہر دو ہفتے بعد تمام وزارتوں اور وفاقی اداروں کے ملازمین کو اپنے خرچے پر کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ 17 جنوری سے اس اصول پر عمل لاگو ہو گا، اطلاق آؤٹ سورس، سرکاری خدمات دینے والی کمپنیوں کے ملازمین پر بھی ہوگا۔
واضح رہے کہ کورونا ویکسین لینے والوں کو ہر 14 دن بعد ٹیسٹ کرانے سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔
یاد رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 کروڑ 50 لاکھ 27 ہزار 813 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 18 لاکھ 44 ہزار 685 ہو گئیں۔