نتاشہ رحمان: سورج نے اپنی چمک دمک کیا دکھائی، سردی کی شدت میں کمی آگئی، بتا رہی مگر محکمہ موسمیات نے بارش کی نویدبھی سنادی۔
کم سے کم درجہ حرارت8 جبکہ زیادہ سے زیادہ 16 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے بارش کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے، ہوا ایک سے دو کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ کل سے منگل تک بارش کاامکان ہے، جس سے لاہور کا درجہ حرارت مزید کم ہونے کا امکان ہے۔
آج چھٹی کے روز شہر میں سورج نکلنے سے لاہور میں دھند کی شدت میں بھی کمی آئی ہے۔