سٹی42: ملک بھر کے بیشتر مسلم لیگی 8 فروری کو شیر کے نشان کو دو دو ووٹ دیں گے لیکن عوام سے شیر کے لئے ووٹ مانگنے والے مسلم لیگ نون کے سربراہ اور ان کا پورا خاندان خود قومی اسمبلی کے انتخاب میں شیر کو ایک ہی ووٹ دیں گے۔
شریف فیملی کے ارکان 8 فروری کو قومی اسمبلی کے ارکان کے انتخاب میں شیر کے نشان پر مہر لگانے سے محروم رہیں گے تاہم صوبائی اسمبلی کے ارکان کے انتخاب کے لئے وہ شیر پر مہر لگا سکیں گے۔
شریف فیملی کے بیشتر ارکان کے ووٹ لاہور کے قومی سمبلی کے حلقہ این اے 128 میں رجسٹرڈ ہیں۔ 8 فروری کو نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، مریم نواز سمیت شریف فیملی کے لاہور میں مقیم تمام افراد اس بار شیر کے بجائے عقاب کے نشان پر ٹھپہ لگائیں گے۔ شریف خاندان کے تمام افراد کے ووٹ لاہور کے حلقہ این اے 128 میں رجسٹرڈ ہیں اور اس حلقے سے ن لیگ کا کوئی بھی امیدوار الیکشن نہیں لڑ رہا بلکہ اس حلقے میں مسلم لیگ نون استحکام پاکستان پارٹی کیساتھ ہے۔ یہاں قومی اسمبلی کی نشست کے لئے عون چوہدری مسلم لیگ نون اور استحکام پارٹی کے مشترکہ امیدوار ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پو دونوں امیدواروں کا تعلق مسلم لیگ نون سے ہے۔ اس لیے امکان ہے کہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف اور ان کو فیملی کے تمام ارکان اس بار ایک ووٹ عقاب کو دیں گے اور ایک ووٹ شیر کو دیں گے۔