حسن خالد: ریلوے اسٹیشن لنڈا بازار میں تجاوزات کی بھرمار نے شہریوں کا جینا محال کردیا،ریڑھی بانوں نے فٹ پاتھوں کے ساتھ ساتھ سڑک پر بھی قبضہ جما لیا،ضلعی انتظامیہ تجاوزات ہٹانے میں ناکام ہوگئی۔
حاجی کیمپ ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع لنڈا بازار میں تجاوزات کی بھرمارنے انتظامیہ کی قلعی کھول دی، سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات کی وجہ سے پیدل چلنا محال ہوگیا۔ انتظامیہ عارضی طور پر حرکت میں نظر آتے ہو ئے تجاوزات کا خاتمہ تو کرتی ہے مگر کچھ دنوں بعد انتظامیہ کی ملی بھگت سے دوبارہ پھر تجاوزات کی بھرمار ہوجاتی ہے۔
تجاوزات سے سڑکیں سکڑ کررہ گئی ہیں جس پر لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور تجاوزات کو جلد ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔