راولپنڈی: بینظیر بھٹو ہسپتال میں آکسیجن نہ ملنے سے دس ماہ کی بچی دم توڑ گئی

راولپنڈی: بینظیر بھٹو ہسپتال میں آکسیجن نہ ملنے سے دس ماہ کی بچی دم توڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی: بینظیر بھٹو ہپستال کے چلڈرن وارڈ میں آکسیجن نہ ملنے پر دس ماہ کی بچی عائزہ دم توڑ گئی ۔

ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر طاہر رضوی کا کہنا ہے کہ ڈبل نمونیا کی شکار بچی کو گزشتہ شب واہ کینٹ سے بینظیر بھٹو ہپستال لایا گیا تھا، ہسپتال لانے پر بچی آخری سانسیں لے رہی تھی، بچی کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔ 

ہولی فیملی ہپستال کی بندش کے باعث بینظیر بھٹو ہسپتال میں مریضوں کا لوڈ بڑھ چکا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نظیربھٹو ہسپتال راولپنڈی کے چلڈرن وارڈ میں آکسیجن کی کمی کے حوالے سے  نشر ہونے والی خبرکا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا حکم دے دیا۔  محسن نقوی نے آکسیجن نہ ملنے سے 10 ماہ کی بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر  افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری صحت سے واقعے کے متعلق فوری رپورٹ طلب کرلی، ساتھ ہی واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ چلڈرن وارڈ میں آکسیجن کی کمی فوری طور پر دور کیا جائے، چلڈرن وارڈ میں زیر علاج بچوں کیلئے آکسیجن کی دستیابی یقینی بنائی جائے، ہر بچے کی جان قیمتی ہے ۔ آکسیجن کی کمی کو دور کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔