ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آصف علی زردار ی کے لاہور میں ڈیرے ،صوبائی قیادت کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت جاری

 آصف علی زردار ی کے لاہور میں ڈیرے ،صوبائی قیادت کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: پاکستان پیپلز پارٹی قیادت  پنجاب میں سیاسی ہلچل مچانے کیلئے کافی متحرک نظر آ رہی ہے ، ایک طرف سابق صدر آصف علی زردار ی نے لاہور میں ڈیرے ڈال لیے ہیں تو دوسری جانب صوبائی قیادت کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی  گئی ہیں ۔

 تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کولاہور طلب کیا اس کے ساتھ ساتھ سابق صدر کی جانب سے دیگر قیادت کو بھی بلاول ہاؤس طلب کیا گیا ہے ، پنجاب اور لاہور کی قیادت کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنےکی ہدایت کی گئی ہے ، رہنماؤں کی جانب سے تجویز  پیش کی گئی ہےکہ پنجاب میں مضبوط امیدواروں کو ٹارگٹ کیا جائے اور دوسری جماعتوں سےپہلےپیپلزپارٹی کےامیدوارسامنےنہ لانےکی تجویز بھی سامنے آئی ہے ۔
پنجاب سےامیدواروں کی درخواستیں موصول ہونیکاسلسلہ جاری ہے ، امیدواروں کوٹکٹوں کی فراہمی کاحتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈکرےگا،پیپلزپارٹی کےپارلیمانی بورڈکےاجلاس بلانےکاتاحال فیصلہ نہیں ہو سکا۔