ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغانی بالر سے جھگڑا، محمد عامر کا بڑا بیان سامنے آگیا

افغانی بالر سے جھگڑا، محمد عامر کا بڑا بیان سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پالستان کے فاسٹ بالر محمد عامر نے کہا ہے کہ افغان بولر  نوین الحق نے انہیں غدار کہا اور 5 برس کے لئے جیل جانے کی بات کی۔

   تفصیلات کے مطابق سری لنکا پریمیئر لیگ میں شریک پاکستانی لیفٹ ہیندفاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ میں نے گذشتہ دنوں دوران میچ افغان بولر نوین الحق سے کوئی بدتمیزی نہیں کی تھی، وہ جھوٹ بول رہا ہے، میں نے اس کے یا افغانستان سےمتعلق کوئی منفی بات نہیں کی تھی بلکہ الٹا اس نے دوران بولنگ مجھے اکسانا چاہا۔

  محمد عامر نے بتایا کہ نوین الحق نے مجھے غدار کہا اور یہ بھی کہا کہ مجھے 5 برس کے لئے جیل جانا چاہیے تھا۔ افغان بالر اپنے باتوں سے مجھے اکسانے کی کوشش کرتا رہا جبکہ میچ ختم ہونے کے بعد شاہد آفریدی نے افغان بالر نوین الحق کو  سمجھایا تھا کہ کھیل کو کھیل سمجھنا چاہیے اور دوسرے کھیلاڑی کی عزت کرنی چاہیے۔

یاد رہے   محمد عامرکی جانب سے چوکا لگانے پر افغان باؤلر نوین الحق  آپے سے باہر ہوگئےتھے، بولر کی جانب سےعامر کو برا بھلا کہا گیا تھاجس پر عامر نے بھی جواب دیا تھااور اگلے ہی اوور میں پھر چھکا جڑدیا تھاجب کہ میچ ختم ہونے کے بعد بھی دونوں کے درمیان تلخ کلامی جاری رہی تھی جبکہ  میچ کے بعد شاہد آفریدی نے بھی افغان باؤلر نوین الحق پر اپنے غصے کا اظہار کی تھاا اور نوین الحق کو آنکھیں دکھائیں  یہی نہیں آفریدی نے افغان بولر پر غصہ دکھایا اور پھر معاملہ حل کرنے کا کہا تھا۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer