"نیب صرف پکڑ دھکڑ نہیں کرتا بلکہ وصولی بھی کرتا ہے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعود بٹ ) ڈی جی نیب لاہور نے کہا ہے کہ نیب نے کرپٹ لوگوں کی راتوں کی نیندیں حرام کر دی ہی، شہزاد سلیم نے واضح کیا کہ نیب سے صرف وہ لوگ ڈرتے ہیں جو خود بُرے ہیں۔

کرپشن کےعالمی دن کے حوالے سے نیب لاہور نے انسداد بدعنوانی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا۔ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب صرف پکڑ دھکڑ نہیں کرتا بلکہ وصولی بھی کرتا ہے اتنا کام کرنے کے باوجود اخباروں میں پڑھتے ہیں کہ نیب کا بندوبست کیا جارہا ہے۔ شہزاد سلیم نے واضح کیا کہ نیب بغیر کسی تفریق کے تمام کرپٹ عناصر کیخلاف کارروائی کر رہا ہے۔

تقریب کی مہمان خصوصی حریت رہنما مشال ملک نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، ہمارا ضمیر ہمیں حلال اور حرام کی پہچان بتاتا ہے۔ کشمیرکے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں چار ماہ سے کرفیو ہے۔

تقریب کے آخر میں ڈی جی نیب لاہور نے مختلف مقابلوں میں کامیاب ہونیوالے طلبا میں انعامات تقسیم کیے اور مشال ملک کو کرپشن کے حوالے سے بنائی جانے والی پیٹنگز بھی دکھائی گئیں۔