گاڑی و موٹرسائیکل مالکان کیلئےبُری خبر، پرانی نمبر پلیٹس ختم

گاڑی و موٹرسائیکل مالکان کیلئےبُری خبر، پرانی نمبر پلیٹس ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) نئے سال کے آغاز میں موجودہ نمبر پلیٹس ختم کر کے یونیورسل نمبر پلیٹس جاری کی جائیں گی، پسندیدہ نمبروں کی خریداری کیلئے ای آکشن اور گاڑیوں کی ٹرانسفر کیلئے نادرا کے ساتھ مل کر بائیو میٹرک سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

گاڑی و موٹرسائیکل مالکان کیلئے بری خبر آگئی، محکمہ ایکسائز نےنئے سال کے آغاز پر یونیورسل نمبر پلیٹس، ای آکشن اور بائیو میٹرک ٹرانسفر شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، شہریوں کو آئندہ سال موجودہ نمبر پلیٹس ختم کر کے یونیورسل نمبرپلیٹس جاری کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق یونیورسل نمبر پلیٹ موجودہ نمبر پلیٹ سے 7 ملی میٹر بڑی ہوگی جبکہ یونیورسل نمبر پلیٹ پر 3 نمبرز اور الفاظ درج ہوں گے، سال کا اندراج ختم کر دیا جائیگا، یونیورسل پلیٹس کے ساتھ شہری ای آکشن کے ذریعے آن لائن اپنی پسند کا نمبر بھی حاصل کرسکیں گے۔

یونیورسل نمبر پلیٹ پر متعلقہ ضلع کی پہچان بھی نہیں ہوگی، پنجاب بھرکی نمبرپلیٹس کیلئے ایک ہی سیریز جاری کی جائےگی، قوانین میں ترامیم بائیو میٹرک ٹرانسفر سسٹم کیلئے ڈی جی ایکسائز نے سمری سیکرٹری ایکسائز کو بھجوا دی، 4 رکنی کمیٹی نے نادرا اور پی آئی ٹی بی کے ساتھ میٹنگ کے بعد ورکنگ مکمل کرلی۔

شہری قریبی نادرا سنٹر کے ای سہولت مرکز پر گاڑی کا نمبر بتا کر بائیو میٹرک کراسکیں گے، سسٹم آن لائن ہونے سے ایجنٹ مافیا اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer