محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا
کیپشن: City42 - Mohammad Hafeez
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی ) ابوظہبی ٹیسٹ میں بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہونے پر سابق کپتان محمد حفیظ نے دلبرداشتہ ہو ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا۔

گزشتہ روز ابوظہبی سے اپنے بیان میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ کر اپنی تمام توجہ وائٹ بال کرکٹ یعنی ون ڈے اور ٹی 20 پر مرکوز رکھنا چاہتا ہوں۔ میری نظریں اگلے سال انگلینڈ میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ 55 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکا ہوں جبکہ اس فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض بھی انجام دے چکا ہوں۔ اپنے 15 سالہ ٹیسٹ کیریئر سے پوری طرح مطمئن ہوں۔

 ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پرفارمنس کے لیے میری نیک خواہشات ٹیم کے ساتھ ہیں۔ پاکستان ٹیم کے کوچ اور کپتان بڑی سخت محنت کر رہے ہیں تاکہ کھلاڑی لمبے عرصہ تک پاکستان ٹیم کی نمائندگی کر سکیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے محمد حفیظ کے نام اپنے پیغام میں انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محمد حفیظ نے ٹیسٹ کیریئر میں 10 سنچریوں اور 12 نصف سنچریوں کے ساتھ 35 وکٹیں حاصل کر کے پاکستان ٹیم کے لیے شاندار کارکردگی دکھائی ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے جبکہ ان کے مستقبل کے لیے دعا گو ہوں۔

Sughra Afzal

Content Writer