سٹی42: سیشن عدالت کی جانب سے عمران خان کو گرفتار کئے جانے کے بعد لاہور میں صورتحال معمول کے مطابق ہے۔ تمام سڑکوں پر ٹریفک رواں ہے اور کسی علاقہ سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی۔ تاہم چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ زمان پارک جانے والے تمام راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔ لاہور شہر میں بعض دوسرے مقامات پر بھی پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔