قسمت کی دیوی مہربان،راتوں رات عام آدمی کروڑپتی بن گیا

قسمت کی دیوی مہربان،راتوں رات عام آدمی کروڑپتی بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:اس خوش قسمت کان کن کا نام سانینی لیزر ہے جس نے تنزانائٹ نامی بیش قیمت پتھر دریافت کیا ہے۔ تنزانائٹ ایک ایسا پتھر ہے جو صرف شمالی تنزانیہ میں پایا جاتا ہے اور اس کی مدد سے زیور بنائے جاتے ہیں۔یہ زمین پر پائے جانے والے سب سے زیادہ نایاب پتھروں میں سے ایک ہے اور ایک مقامی ماہر ارضیات کے اندازے کے مطابق اس پتھر کی سپلائی شاید اگلے 20 برس تک مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔اس قیمتی پتھر کی خاص بات اس کا مختلف رنگوں کا مجموعہ ہونا ہے جن میں سبز، جامنی، سرخ اور نیلا شامل ہیں۔

    یہ بات قابلِ غور ہے کہ 52سالہ سانینی نے 4شادیاں کر رکھی ہیں اور اس کے 30بچے ہیں۔اسکوکچھ عرصہ قبل 24لاکھ پائو نڈ (تقریباً 52کروڑ 41لاکھ روپے) مالیت کا ایک بڑا قیمتی پتھر ملا تھا۔ اب اس نے کان سے جو قیمتی پتھر دریافت کیا ہے اس کی قیمت 15لاکھ پائونڈ(تقریباً 32کروڑ 75لاکھ روپے) ہے۔ اس پتھر کا وزن 6.3کلوگرام ہے۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سانینی کا کہنا ہے کہ وہ ان قیمتی پتھروں سے حاصل ہونے والی رقم سے اپنے علاقے میں ایک سکول اور ایک شاپنگ مال تعمیر کروائے گا۔ اس کا کہنا تھا کہ ”میرے علاقے میں رہنے والے غریب لوگ اپنے بچوں کو تعلیم نہیں دلوا پاتے۔ میں اس سکول میں ان غریب بچوں کو مفت تعلیم دلوائو ں گا۔“

کروڑ پتی شخص نے کہا کہ ”یہ رقم آنے کے بعد میں اپنا لائف سٹائل تبدیل نہیں کروں گا۔ میرے پاس 200ہزار گائیں ہیں، جن کی دیکھ بھال میں خود کرتا ہوں۔ اب بھی میں خود ہی اپنی گائیوں کی دیکھ بھال کروں گا اور اسی طرح اپنی زندگی گزاروں گا جیسے پہلے گزارتا آ رہا ہوں۔“

Azhar Thiraj

Senior Content Writer