جنگلی حیات پر بننے والی پہلی دستاویزی فلم کی عکس بندی مکمل

جنگلی حیات پر بننے والی پہلی دستاویزی فلم کی عکس بندی مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: جنگلی حیات کا تحفظ وقت کی اہم ضرورت، جنگلی حیات پر بننے والی پہلی دستاویزی فلم کی عکس بندی مکمل، فلم پنجاب اڑیال رواں ماہ ریلیز کی جائے گی۔

جہاں دنیا کی تیز رفتار ترقی نے سب کو حیران کر ڈالا وہیں جنگلی حیات بھی اس ترقی سے متاثر ہوئے، انسان کی ترقی کی زد میں آکر جنگلی حیات کا تیزی سے نا پیدہونا لمحہ فکریہ ہے، جنکی حفاطت کے لیے بہت سی تنظمییں سرگرم ہیں، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی جانب سے دستاویزی فلم بنانے کا چند ماہ قبل فیصلہ کیا گیا۔

اعزازی گیم وارڈن پنجاب بدر منیر نے فلم کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ پہلی بار پنجاب اڑیال ڈاکومنٹری مکمل کرلی گئی ہے، دستاویزی فلم اگست میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، نومبر میں انڈس بلائنڈ ڈولفن اور پھر اس کے بعد گریٹ انڈین بسٹرڈ سے متعلق ڈاکومنٹری مکمل کی جائے گی۔ دستاویزی فلم کی تیاری پر آنے والے تمام تراخراجات اعزازی گیم وارڈن نے خود برداشت کیے ہیں، تاہم محکمے سے مختلف سائٹس پر پنجاب اڑیال، انڈس بلائنڈ دولفن اور انڈین تلور کی ریکارڈنگ کے دوران معاونت لی گئی۔

دستاویزی فلم محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے ہی ریلیز کی جائے گی، اقوام متحدہ سمیت مختلف ممالک میں یہ دستاویزی فلم اردو اورانگریزی میں دکھائی جائے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer