مشکوک خطوط کی کھوج لگانے کیلئے سی ٹی ڈی کی تین ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں

مشکوک خطوط کی کھوج لگانے کیلئے سی ٹی ڈی کی تین ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق)سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز کو بھیجے جانے والے مشکوک خطوط کا معاملہ ،مشکوک خطوط کا کھوج لگانے کے لیے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی تین ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

  ذرائع کے مطابق دو ٹیمیں اسلام آباد کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ اور تیسری ٹیم لاہور سی ٹی ڈی سے ہے ،اسلام آبادسی ٹی ڈی کی ہر ٹیم ڈی ایس پی کی سربراہی میں آٹھ ارکان پر مشتمل ہے ،لاہور سے آنے والے کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم سترہ ارکان پر مشتمل ہے،اسلام آباد سی ٹی ڈی کی ایک ٹیم پوسٹ آفس کے ارد گرد مارکیٹس میں موجود لوگوں سے تفتیش کر رہی ہے۔

 اسلام آباد سی ٹی ڈی کی دوسری ٹیم سپریم کورٹ ہائی کورٹ سے متعلقہ سی سی ٹی وی فوٹیجز پر کام کر رہی ہے ،لاہور سی ٹی ڈی کی ٹیم راولپنڈی اور سیکٹر آئی ٹین ٹو کے پوسٹ آفسز کی سی سی ٹی وی پر کام کر رہی ہے ،تمام ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے رجسٹرارز کو پیش رفت سے آگاہ کررہی ہیں ،پوسٹ آفس کے باہر سی سی ٹی وی کیمرے نہ ہونے کے باعث ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے نادرا سے  بھی رابطہ کر رکھا ہے ،ذرائع  کا کہنا ہے کہ نام اور ولدیت کے مطابق نادرا سے ڈیٹا لیا جاہے گا،راولپنڈی اسلام آباد میں اگر کوئی اس نام اور ولدیت کا فرد ہو گا اس کی مکمل چھان بین کی جائے گی،کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں نام اور ولدیت کے ایڈریس لے کر ان کے علاقوں میں تفتیش کریں گی۔