(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی نے ایسوسی ایٹ ڈگری کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی،پنجاب یونیورسٹی نے ایسوسی ایٹ ڈگری کی رجسٹریشن کی تاریخ میں 8 دن کی توسیع کی ہے۔
پنجاب یونیورسٹی رجسٹریشن برانچ نے پرائیویٹ امیدواروں کیلئے ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس/سائنس/ کامرس کے سالانہ امتحان2023ء کی ڈبل فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 12اپریل تک توسیع کی ہے۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔