(عابدچودھری) سٹی ڈویژن میں ڈکیتی کی وارداتیں تھم نہ سکیں،شادباغ میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو نے گن پوائنٹ پر شہری آصف کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا ،واردات کی سی سی ٹی وی سٹی 42نے حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق سٹی ڈویژن کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی و چوری کی وارداتیں بڑھنے لگی ہیں،شادباغ کے علاقے میں بھی ایسی ہی واردات سامنے آئی جہاں موٹرسائیکل سوار ڈاکو نے شہری آصف کو گھر کی دہلیز پر ہی لوٹ لیا،سٹی 42 کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو کو شہری آصف سے لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
موٹرسائیکل سوار ڈاکو نے ہیلمٹ پہن رکھا ہے جو کہ لوٹ مار کرتا ہوا 60ہزار نقدی اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گیا،پولیس کی جانب سے واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا مگر سی سی ٹی وی کے باوجود ملزم کا سراغ نہیں لگ سکا۔