عرفا ن ملک :سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا رات گئے تھانہ ڈیفنس بی کادورہ،تھانے میں صفائی ستھرائی ،انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق سی سی پی او نے فرنٹ ڈیسک،روزنامچہ سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، سائلین کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کامعائنہ کیا،تھانہ میں صفائی کے ناقص انتظامات ،بجلی کی وائرنگ کے غیر مناسب انتظام پربرہمی کا اظہار کیا ۔
سی سی پی او نے تھانے کی حالت بہتر بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جا ری کی ۔