ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس ویگاس میں اچانک موسلا دھار بارش سے سیلاب

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکہ کے ترقی یافتہ ترین شہروں مین شہار ہونے والے لاس ویگاس میں اچانک موسلا دھار بارش نے سڑکوں  پر سیلاب کی کیفیت پیدا کر دی، بہت سی گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں۔ سوشل میڈیا پر شئیر کی جانے والی وڈیوز میں لاس ویگاس اور کلارک کاونٹی کی بہت سی سڑکوں کو سیلاب میں ڈوبے ہوئے دکھایا گیا۔

 لیبر ڈے ویک اینڈ کے آغاز پر  گرج چمک اور بارش کے ساتھ ہی امریکہ کے جدید ترین شہر لاس ویگاس ویلی میں سڑکوں اور چوراہوں پر سیلابی پانی کی یلغار ہو گئی، جس سے لیبر ڈے ویک اینڈ کے آغاز پر ایئر لائن کی سینکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور ہزاروں گھروں کی بجلی بند ہو گئی۔لیبر ڈے ویک اینڈ کے لیے لاس ویگاس کی کلارک کاؤنٹی کے بیشتر حصے کے لیے فلیش فلڈ واچ جاری کی گئی۔

 کلارک کاؤنٹی کی ایک نیوز ریلیز کے مطابق،  جمعہ کی شام لاس ویگاس کی جنوب مغربی وادی میں،  زیادہ بارش کی وجہ سےتمام نشیبی علاقے پانی سے تقریباً بھر گئے تھے۔

ہیری ریڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جمعہ کی شام 5:15 بجے تک پروازوں کے لیے گراؤنڈ اسٹاپ کا حکم دیا گیا تھا۔  پرواز وں میں تاخیر اوسطاً 183 منٹ تھی۔

فلائٹ نیوز ویب سائٹ FlightAware کے مطابق، ہیری ریڈ ائیرپورٹ پر تین گھنٹے کے عارضی فلائٹ سٹاپ نے 353 پروازوں کو متاثر کیا اور 33 پروازیں منسوخ کر دی گئیں،

ریڈ ک ائیرپورٹ کے ترجمان ہیڈی ہیس نے کہا کہ "ہم نے کافی دیر تک زمینی تاخیر کی۔ فلائٹ  نیوز ویب سائٹ FlightAware کے مطابق، رات 8 بجے تک، 72 باہر جانے والی پروازیں اور 65 آنے والی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

دریں اثنا، طوفانی بارش کی وجہ سے شام 4 بجے تک 52 بجلی کی بندش نے NV انرجی  کمپنی کے 6,000 سے زیادہ صارفین کو متاثر کیا۔ اور پھر شام 5:30 بجے کے قریببجل کی بندش سے 2,555 افراد متاثر ہوئے۔

جمعہ کے روز دن کے آغاز  میں، نیشنل ویدر سروس نے کلارک کاؤنٹی کے بیشتر حصوں کے لیے ہفتہ کی رات اور اتوار کے اوائل تک طوفان کے ساتھ ایک چوتھائی انچ سے 2 انچ سے زیادہ بارش ہونے کی توقع کے ساتھ فلڈ واچ جاری کیا۔

ویسٹرن کلارک کاؤنٹی کے گُڈ اسپرنگس-سینڈی ویلی-ماؤنٹ پوٹوسی کے علاقے کے لیے جمعہ کی سہ پہر کو شدید سیلاب کی وارننگز کا اعلان کیا گیا جس میں 40 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز بارش اور ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی۔ وادی کا جنوب مشرقی حصہ، بشمول ہینڈرسن، ایسٹ لاس ویگاس اور سیم بوئڈ اسٹیڈیم، بھی جمعے کے روز فلڈ وارننگ کی زد میں تھا۔

بعد ازاں لاس ویگاس کی ساؤتھ رینبو بلیوارڈ اور بلیو ڈائمنڈ روڈ پر اور 3535 لاس ویگاس بلویڈ پر دی لنک ہوٹل میں بھی سیلابی پانی پہنچنے کی اطلاع ملی۔ فلیمنگو کے قریب سہارا ایونیو اور ڈیکاتور بلیوارڈ کے چوراہے پر کئی کار یں پانی میں پھنس جانے کی رپورٹس ملیں۔ 

کاؤنٹی ک حکام کے مطابق لاس ویگاس میں مسلسل بارش کے نتیجہ میں الیگزینڈر روڈ اور پیوبلا اسٹریٹ کے چوراہے کو جمعہ کو  ہی بند کر دیا گیا تھا اور رات بھر کے طوفان سے ہونے والی بارش کی وجہ سے اسپرنگ ویلی کے علاقے میں جونز بلیوارڈ اور گنڈرسن ایونیو کی شمال کی طرف والی لین میں 8 فٹ چوڑا ور 10 فٹ  لمبا گڑھا پڑ گیا تھا۔

کاؤنٹی ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ورکس کے عملے نے سڑک میں پڑنے والے اس خلا کو ریت اور پتھروں سے پُر  کر دیا، اور اس پر اسفالٹ کا پیچ لگا دیا، لیکن لین ہفتے کے آخر میں بھی بند رکھی گئی کیونکہ مزید بارش متوقع تھی۔