بھرتیوں کیلئے امیدواروں کا امتحان، ایچ ای سی نے تفصیلات جاری کردیں

بھرتیوں کیلئے امیدواروں کا امتحان، ایچ ای سی نے تفصیلات جاری کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)ہائر ایجوکیشن کمیشن کا پراجیکٹ پے سکیل کے تحت بھرتیوں کے لئے امیدواروں کے تحریری امتحان لینے کا فیصلہ، پی پی ایس کے تحریری امتحان کا نصاب بھی جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کا پراجیکٹ پے سکیل کے تحت بھرتیوں کے لئےامیدواروں کے تحریری امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے،سول انجنیئرز، کمپیوٹرز ایکسپرٹ اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز کے بھی تحریری امتحان ہوں گے، پی پی ایس سکیل 10 تک کی تمام آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے ایچ ای سی ٹیسٹ لے گی۔

ایچ ای سی نے امتحان کے لئے پرچہ کا پیٹرن اور سیمپل سوالات بھی جاری کر دیے ہیں،کمیشن کے مطابق مذکورہ آسامیوں کے لیے امیدواروں کے تحریری امتحانی میں جنرل نالج، انگریزی، متعلقہ مضمون کے سوالات پوچھے جائیں گے، آئندہ ہونے والی بھرتیوں کے لئے ٹیسٹ کا شیڈول اور تمام تفصیلات کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی)  نے ایجوکیشن میل اور فی میںل کا کل بروز اتوار ہونے والا پیپر منسوخ کر دیا گیا ہے،  ایجوکیشن میل اور فی میںل کا کل بروز اتوار ہونے والا پیپر منسوخ کرنے کا فیصلہ حکومت کی جانب سے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ سروس کی معطلی کی بناء پر کیا گیا ہے۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کرے گا جبکہ امتحان کی نئی تاریخ سے امیدواروں کو بذریعہ ایس ایم ایس مطلع کر دیا جائے گا۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer