ماڈل ٹاؤن(زین مدنی)ماڈل نیہا احمدکاسوشل سائٹ کا اکاؤنٹ فیس بک ایک مرتبہ پھر کسی نے ہیک کر لیا ہے۔
گزشتہ روزنیہا کا اکاؤنٹ ہیک ہوا تو انہوں نے اپنے سب دوستوں کو موبائل فون پر مسیجز کرکے مطلع کیا تاکہ مذکورہ دوست ان کے اکاؤنٹ کی رپورٹ کریں۔سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کا یہ چھٹا اکاؤنٹ ہیک ہوا ہے جس کی وجہ سے انہیں بہت کوفت کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب نیا اکاؤنٹ بنا لیا ہے جس کے تمام پاس ورڈز خود ہی بنائیں ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ان کا فیس بک پیج بھی تھا لیکن پھر بھی ہیکر نے بڑے کمال کے ساتھ تمام پاس ورڈز بھی ہیک کر لئے۔