لاہور میں ڈینگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

لاہور میں ڈینگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کینال روڈ (عثمان علیم، زاہد چودھری ) مون سون کے دوران گھروں ومختلف مقامات پر پانی جمع ہونے سے ڈینگی کا خطرہ بڑھ گیا، شہر کے 30 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد، سوئی گیس سوسائٹی سے دوران سرویلنس 25 مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے کی تصدیق ہوگئی، رہائشیوں کی آگاہی کے لیے کیمپ اور واک کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم کی نگرانی میں سوئی گیس سوسائٹی ڈی ایچ اے میں سرویلنس کرائی گئی، جہاں ایک ہی سوسائٹی میں 25 مقامات سے ڈینگی لاروا کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد تمام ڈینگی لاروں کو تلف کردیا گیا جبکہ سوسائٹی میں ڈینگی سپرے بھی کرایا گیا، اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

 اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری  نے یو سی9 راوی زون کا دورہ کیا، جہاں دو مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے کی کی تصدیق ہوئی جس کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے ڈینگی سرویلنس کا جائزہ لینے کیلئے یو سی 120 کا دورہ کیا، جہاں تین مقامات سے ڈینگی لاروا کی تصدیق ہوئی، جن کو موقع پر تلف کرتے ہوئے ڈینگی سپرے کروایا گیا۔

ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے انسداد ڈینگی مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی، غیر حاضر سٹاف کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیدیا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت  میں ڈینگی کے دو نئے مریض سامنے آگئے، لاہور میں  جنوری سے اب تک ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 15 ہوگئی۔

ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق ڈینگی کے 5 مریض زیر علاج اور 44 صحت یاب ہوچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں ڈینگی کے 658 مشتبہ مریض سامنے آئے، جن کے تشخیصی ٹیسٹ ہورہے ہیں، ایک ہفتے کے دوران پنجاب بھر میں 9435مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔

علاوہ ازیں شہر میں ڈینگی سرویلنس کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی زیر صدارت اجلاس بھی ہوا، جس میں ان ڈور، آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کے بارے آگاہ کیا گیا، بارشی پانی کے نکاس، روف مارکنگ ، ڈور مارکنگ ، گھروں کی چھتوں، ائیر کولرز، گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer