( شاہد ندیم ) وفاقی حکومت نے بجلی صارفین پر پھر بجلی بم گرا دیا، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے اٹھہتر پیسے فی یونٹ قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نیپرا نے بجلی ایک روپے اٹھہتر پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ بجلی صارفین پر چوبیس ارب ساٹھ کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک لائف لائن زرعی صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔
نیشنل پاور پرچیز ایجنسی کے مطابق جولائی میں ہائیڈرل سے بتیس اعشاریہ تین فیصد، کوئلے سے چودہ اعشاریہ تینتیس فیصد جبکہ مقامی گیس سے گیارہ اعشاریہ آٹھ فیصد اور درآمدی ایل این جی سے چوبیس اعشاریہ سات فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ سی پی پی اے کے مطابق جولائی میں فرنس آئل سے پانچ اعشاریہ پانچ فیصد بجلی پیدا کی گئی۔