پاک سری لنکا ٹی 20سیریز، لاہور پولیس نے سیکیورٹی ڈیوٹی پرتعئینات اہلکاروں کے کھانے پینے و رہائش سمیت سیکیورٹی الات کے اخراجات کی مد میں اڑھائی کروڑ روپے کے فنڈز مانگ لئے۔
تفصیلات کے مطابق پاک لنکا ٹی ٹونٹی سریزکے سیکیورٹی انتظامات کے لیے لاہورپولیس نے ائی جی پنجاب سے اڑھائی کروڑ روپے مانگ لیے ہیں، لاہورپولیس کے مطابق 13ہزار سے زائد پولیس اہلکارڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، جبکہ ٹریفک پولیس، سپیشل برانچ کے جوان ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ دیگراضلاع سے آنیوالے اہلکاروں کے کھانے پینے، رہائش کیلئے فنڈزاستعمال ہو ن گے، سکیورٹی آلات، قناتیں و دیگر سامان منگوانے کیلئے بھی فنڈز استعمال ہو ن گے۔
سی سی پی اولاہورکی درخواست پر سوا کروڑ کے فنڈز آئی جی پنجاب کی جانب سے آج جاری کر دئیے جائیں گے جبکہ باقی رقم کے لئے محکمہ فنانس کی اجازت درکار ہو گی۔