ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک اور استعفیٰ آگیا

Facebook India Head Quits
کیپشن: Facebook India Head Quits
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک کے بھارت کے سربراہ اجیت موہن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ 

 بھارتی میڈیا کے مطابق فیس بک کی میٹا کمپنی نے اجیت موہن کے مستعفی ہونے کی تصدیق کی ہے۔اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ فیس بک بھارت کے سربراہ اجیت موہن نے مزید اچھے مواقع حاصل کرنے کے لیے استعفیٰ دیا۔

بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق اجیت موہن سوشل میڈیا پلیٹ فارم اسنیپ جوائن کریں گے۔

یاد رہے کہ اجیت موہن نے بطور سربراہ فیس بک انڈیا جنوری 2019 میں عہدہ سنبھالا  تھا۔میٹا سے پہلے اجیت موہن چار سال تک اسٹار انڈیا کی ویڈیو اسٹریمنگ سروس ہاٹ اسٹار کے چیف ایگزیکٹو کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یکم جون 2022 کو شیرل سینڈبرگ نے 14 سال بعد  میٹا کی ذیلی کمپنی فیس بک کے چیف آپریٹنگ آفیسر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔