(زین مدنی) ورسٹائل اداکارہ ماریہ واسطی نے پیرا گلائیڈنگ کے ذریعے فضا میں پراعتماد پرواز کی اور اس خوشگوار تجربے سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرنے کے لیے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کی۔
تنزانیہ میں پیدا ہونے والی ماریہ واسطی نوے کی دہائی سے پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں، ڈرامہ سارہ اور عمارہ میں پہلی بار جلوہ گر ہوئیں اور تیزی سے کامیابی کے منازل طے کرتی چلی گئیں۔ 50 سے زائد ڈراموں میں کام کیے، مشکل کردار نبھائے اور ہر گزرتے وقت کے ساتھ اپنی اداکاری کو نکھارا۔
انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ماریہ واسطی نے لکھا کہ پیراگلائڈنگ تفریح سے بھرپو تجربہ اور حوصلہ افزا مہم جوئی ہے جس کے دوران فطرت کے حسین مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ قدرت کے شاہکار مناظر دل موہ لیتے ہیں۔