ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید پر نئے نوٹ ملنے کی خواہش چکنا چور ہوگئی

عید پر نئے نوٹ ملنے کی خواہش چکنا چور ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن علی ) عید الفطر جہاں بڑوں کے لئے خوشیاں لے کر آتی ہے وہیں اس عید پر بچوں کو بھی عیدی کا انتظار رہتا ہے، عیدی کے لئے نئے نوٹ نہ ہوں تو مزا کرکرا ہو جاتا ہے۔ اس سال کورونا نے جہاں بڑوں کی خوشیوں کو ماند کر دیا، وہیں اسٹیٹ بینک نے عید کے موقع پر نئے نوٹوں کا اجرا نہ کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔

رمضان المبارک جہاں ہر ایک کے لئے رحمتیں اور برکتیں لے کر آتا ہے، وہیں شوال کا چاند خوشیوں کے ساتھ طلوع ہوتا ہے۔ تاہم اس سال کورونا وائرس نے جہاں پوری دنیا کی معیشت کو متاثر کیا ہے، وہیں لوگوں کی خوشیاں بھی ماند پڑ گئی ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے فیصلہ کیا ہے کہ رواں سال عید کے موقع پر نئے نوٹوں کا اجرا نہیں کیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق اس سال عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کئے جائیں گے، نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ ڈی جی بینکنگ اینڈ ایف ایم آر ایم کی زیرصدارت ہونے والے کوڈ 19 کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین، سابق اسٹیٹ بینک ملازمین سمیت کسی کو بھی نئی کرنسی جاری نہیں کی جائے گی۔ اسٹیٹ بینک کی تمام شاخوں کے چیف منیجرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔