پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں پر سی ایم آئی ٹی رپورٹ جاری

پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں پر سی ایم آئی ٹی رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض: پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملہ پر سی ایم آئی ٹی رپورٹ نے کرپشن الزامات مسترد کردیئے، پیف سکولز میں 2 لاکھ 89 ہزار 504 طلبہ بوگس نہیں غیر تصدیق شدہ ہیں، رپورٹ میں انکوائری کمیٹی کی تصدیق کے بعد مذکورہ پارٹنر سکولز کو ادائیگیاں کرنے کی سفارش کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن مبینہ بے ضابطگی معاملے میں نیا ٹوئسٹ آیا ہے، زرائع کے مطابق سی ایم آئی ٹی رپورٹ میں پیف پارٹنرز سکولز مالکان کا موقف درست ثابت ہوا ہے۔ زرائع کے مطابق رپورٹ میں پیف پارٹنر سکولوں پر کرپشن الزامات مسترد کردیا ہے جبکہ پیف سکولز میں 2 لاکھ 89 ہزار 504 طلبہ بوگس نہیں بلکہ غیر تصدیق شدہ قرار دیا گیا ہے۔ انکوائری کمیٹی کی تصدیق کے بعد مذکورہ پارٹنر سکولز کو ادائیگیاں کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سس بلکٹ کا تصدیق کا عمل تاحال مکمل نہیں کیا گیا، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سکولوں کو 3 ماہ کے معاوضوں کی عدم ادائیگی غیر تصدیق شدہ طلبہ کی انرولمنٹ پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔ڈی ایم ڈی آپریشنز  کی سربراہی میں ویری فکیشن سیل تشکیل دینے کی بھی سفارش کی گئی ہے، ویری فکیشن سیل غیر تصدیق شدہ طلبہ کی تصدیق کرے گا مڈیٹا کی تصدیق کے لئے  پارٹنر سکولز سربراہان سے تفصیلات طلب کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

تصدیق کا عمل جلد مکمل کرکے جلد از جلد ادائیگیوں کی سفارش کی گئی ہے۔آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر شبیر ہاشمی نے وزیراعلیٰ کی رپورٹ کے بعد حکومت سے جلداز جلد ادائیگیوں کا مطالبہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پیف سکولز کو ختم کرنے کے لئے بے ضابطگیوں کا ڈرامہ کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب  کی رپورٹ میں کلیئر ہوچکا  کوئی طلبہ بوگس نہیں، اب فنڈز جاری کریں۔

      

Shazia Bashir

Content Writer