علی بھٹٰی: صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس پی پی ایس سی کے ذریعے محکمہ صحت میں 4700 نرسز محکمہ کا حصہ بننے سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب ڈینٹل ہسپتال کئی ہفتوں سےمستقل ایم ایس سے محروم
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق اجلاس میں خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ میں 4ہزار700 نرسزشامل کی جارہی ہیں اور نرسز کی تعیناتی سے ہسپتالوں میں نرسز کی کمی پوری ہوگی۔
اس کے علاوہ ہسپتالوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئےانتظامات کوحتمی شکل دینے کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں مزید بتا یا گیا کہ ہسپتالوں میں میڈیکل آفیسراورویمن میڈیکل آفیسرکی اسامیوں پرتعیناتی کی جارہی ہے۔
اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ مختلف ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی خالی اسامیوں کیلئے پی پی ایس سی کوریکوزیشن ارسال کردی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری سپیلائزڈ ہیلتھ نجم شاہ، سپیشل سیکرٹری عثمان معظم سمیت محمکہ صحت کے افسران اور پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ماہرین سمیت دیگر نے شرکت کی۔