بسام سلطان:پنجاب ڈینٹل ہسپتال میں مستقل ایم ایسکی تعیناتی نہ کی جاسکی، محکمے نے اب تک پنجاب ڈینٹل ہسپتال کے ایم ایس کی تعیناتی کے لئے انٹرووز بھی شروع نہیں کیے۔
پنجاب ڈیینٹل ہسپتال میں کئی ہفتے گزر جانے کے باوجود کوئی مستقل ایم ایس تعینات نہ کیا جا سکا۔ گزشتہ ایم ایس ڈاکٹر مشتاق احمد 13 اپریل کو مدت ملازمت مکمل ہونے پرعہدے سے ہٹ گئے تھے۔ کئی ہفتے گزر جانے کے باوجود پنجاب کے سب سے بڑے پنجاب ڈینٹل ہسپتال میں ایم ایس کی تعناتی نہ ہونا محکمہ پر سوالیہ نشان ہے۔ جبکہ ابھی تک اے ایم ایسں ڈاکٹر محمد شفیق ایم ایس کے اضافی چارج سمبھال کر بیٹھے ہیں۔