آئی جی پنجاب کی اچھرہ واقعہ کے ہیروز سے ملاقات،بہترین کارکردگی پر ایوارڈز دینے کا اعلان

آئی جی پنجاب کی اچھرہ واقعہ کے ہیروز سے ملاقات،بہترین کارکردگی پر ایوارڈز دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی اچھرہ واقعہ کے ہیروز سے ملاقات، ایس ڈی پی او گلبرگ اے ایس پی شہربانو نقوی نے آئی جی پنجاب کو اچھرہ واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس پر آئی جی پنجاب نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو ایوارڈز دینے کا اعلان کیا۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے اچھرہ واقعہ میں جانیں خطرے میں ڈال کر خاتون کی جان بچانے والی پوری ٹیم کو شاباش دی،آئی جی پنجاب نے غیر معمولی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر ایس پی ارتضی کمیل، اے ایس پی شہربانو نقوی، ایس ایچ اوز، ڈولفن سکواڈ ٹیم سمیت پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکاکہنا تھا کہ اچھرہ واقعہ میں پولیس کی بروقت کارروائی، دانشمندانہ ہینڈلنگ سے ملک ایک بڑے سانحہ سے محفوظ رہا،  بغیر تحقیق انتہا پسندانہ ردعمل ظاہر کرنے کے حوالے سے عوام کا شعور اجاگر ہوا، پنجاب پولیس ہر قسم کی شدت پسندی، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ، تشدد کرکے جان لینے کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے،ڈولفن سکواڈ کے جوانوں سمیت پوری ٹیم نے بروقت ریسپانڈ کرکے خاتون کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا، اچھرہ واقعہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر بہادر افسران کے نام سی پی او والز پر لکھے جائیں گے۔ایس ایچ او اچھرہ بلال عرابی، اے ایس آئی ساجد مجید، کانسٹیبل عثمان کا نام آئی جی گیلنٹری ایوارڈ کے لئے منتخب کر لیا گیا۔کانسٹیبلز عدنان، شہزاد، شہریار، افتخار، نقاش، نوید، عظمت کا نام فرض سے بڑھ کر بہادرانہ کردار ادا کرنے والوں میں شامل،