ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کیلئے میگا رمضان پیکج کی تیاریاں، آٹا، گھی کتنا سستا ہوگا؟

عوام کیلئے میگا رمضان پیکج کی تیاریاں، آٹا، گھی کتنا سستا ہوگا؟
کیپشن: Ramadan Package
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مہنگائی کی چکی میں پستی عوام  کو ریلیف ملنے کا امکان، ذرائع حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 8 ارب28 کروڑ روپےکا رمضان ریلیف پیکج  لانے کا فیصلہ کیا ہےجس کے تحت 19 اشیائے ضروریہ پرسبسڈی دیے جانے کا امکان ہے۔

 ذرائع کے مطابق پیکج کے تحت سب سے زیادہ سبسڈی گھی کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ ہوا ہے جس میں گھی کیلئے4 ارب 5کروڑ روپے کی سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے جب کہ آٹے پر 2ارب 53 کروڑ 40 لاکھ اور چینی پر 75کروڑ روپے کی سبسڈی کی تجویز ہے۔ باسمتی چاول پر ڈھائی کروڑ، سیلہ چاول پرایک کروڑ ،ٹوٹا چاول پر3 کروڑ 60 لاکھ، دال چنا پر3 کروڑ، دال مسورپر3 کروڑ اور سفید چنے پر 5 کروڑ روپے کی سبسڈی کی تجویز  ہے۔

ذرائع  کے مطابق رمضان پیکج کے تحت دیگر اشیاء پر76کروڑ 50 لاکھ روپےکی سبسڈی کی تجویز ہے۔ حکومت  نے گزشتہ سال7 ارب 84 کروڑ 26 لاکھ روپے کے رمضان پیکج کا اعلان کیا تھا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor