قبضہ مافیا کی مدد کرنے والی پولیس کی کالی بھیڑیں بے نقاب

قبضہ مافیا کی مدد کرنے والی پولیس کی کالی بھیڑیں بے نقاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بدمعاشوں اور قبضہ مافیا کیخلاف پولیس کریک ڈاؤن ناکام بنانیوالے افسروں کی شناخت، پولیس میں شامل کالی بھیڑوں میں ڈی ایس پی، انسپکٹر اور سب انسپکٹر رینک کے افسر بھی شامل ہیں، بدمعاشوں اور قبضہ مافیا کو مخبری کر کے بھاگنے میں مدد کی۔

بدمعاشوں اور قبضہ گروپوں کے خلاف پولیس کریک ڈاؤن کا معاملہ، پولیس میں شامل کالی بھیڑوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ اعلیٰ پولیس افسروں کے مطابق پولیس افسروں کی مخبری پر بڑے بدمعاش اور قبضہ گروپ پولیس کے ہتھے نہ چڑھ سکے، انکوائریاں شروع کر دی گئیں ہیں۔ پولیس حکام نے ڈی ایس پیز، انسپکٹر اور سب انسپکٹروں سمیت دیگر اہلکاروں کی نشاندہی کر لی۔ 

اٹھارہ افسران اور اہلکار بدمعاشوں اور قبضہ مافیا کے ساتھ رابطوں میں ملوث پائے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس میں شامل کالی بھیڑوں کو کال ڈیٹا کی مدد سے شناخت کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بدمعاشوں اور قبضہ گروپوں کے ساتھ رابطوں میں رہنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ آئندہ چند روز میں ایسے افسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔