عیشہ خان: اتوارکے روزسڑکوں پرشہریوں کی موجیں، سی ٹی اوکی ہدایت پروارڈنزنے کسی کابھی چالان نہ کیا۔ صرف ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دیتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق چھٹی کا روز شہرلاہور کے رہائشیوں کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے خوشی کا دن رہا۔ شہر بھر میں کہیں پربھی چالان نہیں کیے گئے بلکہ شہریوں کو قوانین سے متعلق بھر پورآگاہی دی گئی۔
علاوہ ازیں سی ٹی او کی جانب سے احکامات جاری کیے گئےتھے کہ تمام ٹریفک وارڈنز شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق بتائیں اور چالان نہ کریں۔ ٹریفک قوانین سے متعلق سٹی ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم کئی روز سے جاری ہے۔