خطرناک بیماری کا حملہ، پولیس کے 4 کھوجی کتے دم توڑ گئے

خطرناک بیماری کا حملہ، پولیس کے 4 کھوجی کتے دم توڑ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: پارووہ بیماری کے باعث پولیس کے 4 کھوجھی کتے دم توڑ گئے۔ یہ وہ کتے تھے جن کو بریڈ کرا کر رکھا گیا تھا۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے مطابق سپیشل برانچ کے کتے موسمی شدت کے باعث پارووہ بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ یونیورسٹی کے مطابق ابتک چار کتے بیماری کے باعث دم توڑ چکے ہیں جبکہ باقی کتوں کو بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چھ سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

دوسری جانب سپیشل برانچ کے مطابق چند روز میں ہی پاروہ بیماری کے باعث چار لیبراڈور کتے دم توڑ گئے ہیں اور یہ وہ کتے تھے جن کو بریڈ کرا کر رکھا گیا تھا، تاہم اب ان کتوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ایئر کولر اور برف بھی رکھی جا رہی ہے تاکہ کتے بیماری سے محفوظ رہیں۔