علی ساہی:محکمہ ایکسائزاب عام شہریوں کے ساتھ ساتھ ٹوکن ٹیکس نادہندہ سرکاری گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ۔ پانچ ہزارسے زائد سرکاری گاڑیوں کے متعلقہ محکموں کو نوٹسزبھجوا دیے گئے۔
عام شہریوں سمیت سرکاری محکمےبھی ٹوکن ٹیکس نادہندہ نکلے ہیں۔لاہورمیں رجسٹرڈمختلف محکموں کی 5ہزارسرکاری گاڑیوں اورایک لاکھ 5عام شہریوں کی بڑی گاڑیوں کاٹوکن ٹیکسادا نہیں کیا گیا۔ نادہندگان میں 20فیصدگاڑیاں ایسی شامل ہیں جنکاگزشتہ8سال سےٹیکس ادانہیں ڈائریکٹرریجن سی رانا قمرالحسن کا کہنا ہے کہ تمام نادہندہ گاڑیوں کوسسٹم میں بلاک کردیاگیاہے۔
اس خبر کو ضؑرور پڑھیں:کرائے پر مکان دینے والوں کی موجیں ختم، محکمہ ایکسائز نے نیا قانون تیار کرلیا
آئندہ پکڑی جانیوالی نادہندہ گاڑی کوبند کردیا جائےگا۔ سرکاری گاڑیوں کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو نوٹسز ارسال کر دیئے گئے ہیں محکموں کورواں مال سال اپنےٹیکسزکلیئرکرانے کی ہدایت جاری کردی گئیں ہیں۔