ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ پلٹ لڑکی نے ریپ کرنیوالے ملزم کو خاوند تسلیم کرلیا

 برطانیہ پلٹ لڑکی نے ریپ کرنیوالے ملزم کو خاوند تسلیم کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وحدت کالونی میں برطانیہ پلٹ لڑکی کے ریپ کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، لڑکی نے عدالت میں ملزم کو اپنا خاوند تسلیم کرکے مقدمہ خارج کرنے کا بیان دے دیا۔ پولیس نے عدالت احکامات پر فیضانِ تقویم کے خلاف ریپ کا مقدمہ خارج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ولیحہ عرفات نے ملزم فیضان تقویم کیخلاف ریپ کا مقدمہ تھانہ وحدت کالونی میں درج کروایا تھا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے بتایا ہے کہ مدعیہ میڈیکل کروانے سے بھی انکار کر چکی ہے، مدعیہ مقدمہ ولیحہ خود ریکارڈ یافتہ ہے۔ ولیحہ عرفات  درجن سے زائد مقدمات میں مدعیہ، ملزمہ اور متاثرہ ہے۔

ولیحہ عرفات شہریوں کو مقدمات میں پھنسا کر پیسے بٹورتی تھی،ولیحہ عرفات ہر مقدمے میں نام تبدیل کرتی اورجعلی شناختی کارڈ استعمال کرتی تھی۔

واضح رہے کہ چند روز  قبل پولیس کو اطلاعات موصول ہوئیں تھیں کہ  وحدت کالونی میں برطانیہ پلٹ لڑکی کوزیادتی کا نشانہ بنادیاگیا،متاثرہ لڑکی والد کی وفات پربرطانیہ سے لاہور آئی تھی، متاثرہ لڑکی کے مطابق سوتیلی ماں نے گھر سے نکال دیا تو والدکےقریبی دوست کےگھر پناہ لی ،والدکےدوست کےبیٹےفیضان نےجنسی زیادتی کانشانہ بنایا،ملزم فیضان گھر میں تین روز زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer