بلاول بھٹو اور آصف زرداری کو ٹیکس کلیئرنس سرٹیفیکٹ جاری

بلاول بھٹو اور آصف زرداری کو ٹیکس کلیئرنس سرٹیفیکٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایف بی آر کی جانب سے آئندہ عام انتخابات سے پہلے امیدواروں کو ٹیکس کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا آغاز ہوگیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو، آصف علی زرداری، میاں محمد نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کو ایف بی آر نے ٹیکس کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کر دیے ہیں جبکہ صادق سنجرانی نے بھی 60 ہزار روپے کی ٹیکس کی عدم ادائیگی کلیئر کردی ہے جس کے بعد انہیں بھی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے ٹیکس کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری ہوگیا کردیا گیا ہے۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں مزید امیدواروں نے بھی اپنے ذمہ ٹیکس ادا کرکے ٹیکس کلیئرنس سرٹیفکیٹس حاصل کرلیے ہیں، ایف بی آر نے 28 ہزار سے زائد کاغذات نامزدگی  جمع کرانے والوں کی اسکروٹنی کی جن میں سے 8300 سے زائد امیدوار نان فائلر نکلے جبکہ 4700 کے لگ بھگ امیدوار ایف بی آر میں رجسٹرڈ ہی نہیں جن کا ڈیٹا فیلڈ دفاتر کو بھیج دیا گیا ہے۔

 اس کے بعد ایف بی آر نان فائلر اور غیر رجسٹرڈ امیدواروں سے تحقیقات کرے گا جنہیں ٹیکس نوٹسز جاری کیے جاسکتے ہیں۔