ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توشہ خانہ کیس،عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

توشہ خانہ کیس،عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)توشہ خانہ ریفرنس کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

 توشہ خانہ کیس اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کی،آج سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی اور عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کارروائی کیلئے 6 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی۔

  توشہ خانہ ریفرنس اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں ملزموں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ بھی 6 جنوری کو ہو گا،عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں سزا معطل کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کر رکھی ہے۔