ویب ڈیسک: انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کے بھاؤ میں مزید کمی آئی ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستاہو کر 281 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 72 پیسے کا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج: مثبت رجحان منفی میں تبدیل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز میں نظر آنے والا بہتری کا رجحان بعد میں منفی میں تبدیل ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 132 پوائنٹس کی کمی سے 64 ہزار 514 ہو گیا۔
گزشتہ روز انڈیکس 64 ہزار 646 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔