ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے حوالے سےمحکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

Important weather forecast of Meteorology Department
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم شدیدسرد اور خشک رہے گا،صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، بالائی اضلاع میں شدید سرد اور بعض مقامات پرصبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا امکان ہے، پشاور، نوشہرہ، مردان، صوابی ، رشکئی ،چارسدہ ا ور ڈی آئی خان میں دھند پڑنے کی توقع ہے ۔

 پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا، مری ،گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدیدسرد رہے گاجبکہ لاہور، شیخوپورہ ،گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ،فیصل آباد، سرگودھا، اوکاڑہ میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا، جبکہ ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر، منگلا، منڈی بہاؤالدین، جوہر آباد اور ڈیرہ غازی خان میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا،خطہ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا امکان ہے۔

 ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کاکہناتھا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، بلوچستان کے بالائی اضلا ع میں شدید سرد رہے گا ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، صبح کے اوقات میں سکھر ، لاڑکانہ، حیدر آباد اور موہنجوداڑو میں دھند پڑنے کا امکان ہے ۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا،کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہر پڑنے کا امکان ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر