ہوشیار! مہنگا دودھ بیچنے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

13 dairy farmers and shopkeepers arrested for selling expensive milk
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مہنگا دودھ فروخت کرنے پر 13 ڈیری فارمرز اور دکاندار گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والے اور مہنگا دودھ بیچنے والوں کو پولیس نے آڑھے ہاتھوں لے لیا، اس حوالے سے کوئٹہ میں مہنگا دودھ فروخت کرنے پر 13 ڈیری فارمرز اور دکانداروں کو  گرفتار کرلیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا کہنا ہے کہ دودھ کی سرکاری قیمت 135روپے فی لیٹر جبکہ دہی کی قیمت 145 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ شہر میں دودھ 150 سے 160روپے فی لیٹر اور دہی 180 سے 200 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کسی صورتحال برداشت نہیں، مہنگا دودھ بیچنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر