اسد عمر نے اساتذہ ، طلبہ کو خوشخبری سنا دی

Asad Umar new statement
کیپشن: Asad umar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) موسم سرما کی چھٹیاں بڑھانے کے لئےموسم سرما کی چھٹیاں 6 جنوری سے 13 جنوری تک بڑھانے کا امکان، دوسری جانب تعلیمی اداروں میں بنیادی تعلیمی سہولیات کی فراہمی بارے جائزہ اجلاس  اسد عمر کی زیرصدارت ہوا۔

تفصیلات کےمطابق موسم کی بگڑتی صورتحال اور کورونا کے پھیلاﺅ کی وجہ سے محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں میں جاری سرما کی تعطیلات میں مزید ایک ہفتے کے اضافے پر غور شروع کر دیا ہے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے چھٹیاں بڑھانے کے فیصلہ پر غور شروع کردیا ہے۔چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی نظامت تعلیم کے تحت 200 تعلیمی اداروں میں بنیادی تعلیمی سہولیات کی فراہمی بارے جائزہ اجلاس وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر زیر صدارت ہوا۔اسد عمر کا کہناتھا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں ان کی تعلیم پر سیاست کسی طور پر منظور نہیں،پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام پر کام جاری ہے۔

 ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن کنسلٹنٹس کی بھرتی کو جنوری 2022 کے آخر تک حتمی شکل دے دی جائے گی، تین بڑی کنٹریکٹ کمپنیاں بیک وقت کام شروع کریں گی تاکہ سکولوں کی اپ گریڈیشن کا کام جلد از جلد مکمل کیا جا سکے،  اپ گریڈیشن کا معیار یقینی بنانےکے لئےوفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے ڈائریکٹوریٹ کو اعلیٰ سطحی کنسلٹنسی فرموں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں اسلام آباد میں اساتذہ کی جانب سے جاری ہڑتال پر بھی وفاقی وزیر کو آگاہ کیا گیا، اسد عمر نےحکام کو جلد از جلد اساتذہ کے جائز مطالبات حل کرنے کی بھی ہدایات کی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer