(سٹی42)معروف ماڈل، اداکارہ اور میزبان وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک پاکستان پہنچ گئے،ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں وینا کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کےلئے پاکستان آیا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق میزبان ،اداکارہ و ماڈل زاہدہ عرف وینا ملک کے سابق شوہرنے پاکستان پہنچے گئے، ٹویٹر پر آنے کی اطلاع دی، لکھا کہ الحمداللہ پاکستان پہنچ گیا ہوں۔ کچھ دیر میں پریس کانفرنس کرونگا اور بہت سے رازوں سے پردہ اٹھے گا۔ انشااللہ انصاف ہوگا۔
الحمداللہ پاکستان پہنچ گیا ہوں۔ کچھ دیر میں پریس کانفرنس کرونگا اور بہت سے رازوں سے پردہ اٹھے گا۔ انشااللہ انصاف ہوگا۔ pic.twitter.com/VlbqntBoz4
— Asad Khattak (@asadbashirr) January 4, 2021
اسد خٹک نے کہا کہ وینا میرے بچوں کے لے کر پاکستان آگئی،قانونی راستہ اپناتے میں سارے ثبوت لایا ہوں،قانون کے ذریعے سارے معاملات حل کروں گا، وینا ملک کے خلاف قانونی جنگ لڑوں گا۔ وینا ملک کے سابقہ شوہر اسد خٹک نےپشاور میں پریس کلب میں پریس کانفرنس کی، اسد خٹک نے کہا کہ یو اے ای میں مقیم میرے بچوں کو اغوا کیا گیا، اغوا میں یو اے ای کے کونسل جنرل ملوث ہے۔ وینا ملک کی جانب سے خاندان اور مجھے دھمکیاں دے رہی ہے ، آرمی چیف اور وزیر اعظم سے مدد کی درخواست ہے۔
وینا ملک کے سابقہ شوہر اسد خٹک کی پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس
— Muhammad Faheem (@MeFaheem) January 4, 2021
یو اے ای میں مقیم میرے بچوں کو اغوا کیا گیا ، اسد خٹک
اغوا میں یو اے ای کے کونسل جنرل ملوث ہے۔ وینا ملک کی جانب سے خاندان اور مجھے دھمکیاں دے رہی ہے ، اسد خٹک
: آرمی چیف اور وزیر اعظم سے مدد کی درخواست ہے ، اسد خٹک pic.twitter.com/ouS6bcCOSv
قبل ازیں سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹس کرتے ہوئے اسد خٹک کا کہناتھا کہ بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، انہوں نے لکھا کہ میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا، مجھے امید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔انہوں نے لکھا کہ جس اذیت سے میں گزر رہا ہوں کسی کو جواب دینا ہوگا، میں نے وینا ملک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔
اسد خٹک کا کہنا تھا کہ وینا ملک نے ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باجود انہیں اپنے بچوں سے ملنے دیا اور نہ ہی بات کرنے دے رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تنگ آکر انہیں قانونی راستہ اپنانا پڑا، اسد خٹک نے یہ بھی کہا کہ دبئی کی عدالت نے بھی ان کے حق میں فیصلہ دیا، لیکن وہاں سے وینا فرار ہوگئیں اور بچے متحدہ عرب امارات سے پاکستان سمگل کر دیے گئے۔
شوہر کا کہنا تھا کہ ان کے دونوں بچے امریکی شہری ہیں، انہوں نے الزام لگایا کہ وینا ملک نے نہ صرف انہیں دھوکا دیا بلکہ دبئی حکومت کو بھی چکمہ دے کر بچوں کو پاکستان لے آئیں۔ اب وینا ملک کو سب باتوں کا جواب عدالت میں دینا ہوگا،