سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ

سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ) شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ رواں کاروباری ہفتے کے اختتام تک سونے کی قیمت میں تین ہزار دو سو پچاس روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے سونا عام صارف کی پہنچ سے باہر ہوگیا۔        

کاروباری ہفتے کے آخری روزسونے کی قیمت میں ایک ہزار دو سو پچاس روپے اضافہ ہوا جبکہ مجموعی طور پر پورے ہفتے کے دوران سونا تین ہزار دوسو پچاس روپے مہنگا ہوا۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت نوے ہزار نوسو پچاس روپے رہی اور بایئس قیراط فی تولہ سونے کے نرخ تراسی ہزار تین سو ستر روپے تک پہنچ گئے۔

عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں سینتیس ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار پانچ سو باون ڈالر رہی۔ صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ امریکہ اور ایران کے مابین تناؤ عالمی صرافہ بازاروں پر بھی اثر انداز ہورہا ہے جبکہ تیل اور سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔