کسانوں کا9 جنوری کو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان

کسانوں کا9 جنوری کو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سالک نواز: چیئرمین کسان اتحاد خالد کھوکھرنے کہاہے کہ پنجاب بھر کے کسان9جنوری کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے، مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب میں صدر کسان اتحاد خالد کھوکھرنے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ ملک بھر کے کسان اپنے جائز مطالبات کے حق میں9جنوری کو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے۔ پنجاب حکومت نے گنے کے کاشتکاروں کے لئے180 روپے فی من قیمت مقرر کی تھی۔ کسانوں کو گنے کی فی من قیمت 130 روپے تک ادا کی جا رہی ہے۔

میاں مقصود احمد خان کا کہناتھاکہ انکی جماعت کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پنجاب بھر کے کسان سیاستدانوں کی شوگر ملوں کے سامنے بھی بھرپور احتجاج کریں گے۔ پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی پنجاب کے امیر میاں مقصود احمد،کسان بورڈ جماعت اسلامی کے صدر سرفراز خان اور محمد عبد الجبار سمیت دیگر شامل تھے۔